Amraaz Ka Rohani ilaaj
۱ حفاظت ایمان:
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت ایمان کی دولت ہے۔اس کی حفاظت
ہر مسلمان کا محبوب فرض ہونا چاہیے۔بعض اکابر اولیاء کرام سے منقول ہے کہ
جو شخص مغرب کے بعد کی دوسنتوں میں سے پہلی رکعت میں سورہٴ فاتحہ کے بعد
سورہٴ فلق اور دوسری رکعت میں سورہٴ فاتحہ کے بعد سورہٴ والناس ہمیشہ
پڑھا کرے تو اس کا ایمان بھی محفوط رہے گا اور خاتمہ ایمان پر ہوگا۔
حضرت امام ابوحنیفہ رحمة اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ جو شخص ایمان کی
دولت میسر آنے پر ہمیشہ خدا تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتا رہے گا، اس کا ایمان
بھی محفوظ رہے گا اور خاتمہ ایمان پر ہو گا۔ بلکہ خدا تعالیٰ کے وعدہ کے
مطابق کہ ” لَئِنْ شَکَرْتُمْ لاَ زِیْدَنَّکُمْ “ کہ اگر تم ہماری نعمتوں کا شکر ادا کرو گے تو ہم ان نعمتوں میں اضافہ کر دیں گے۔
خدا تعالیٰ کے وعدہ کے مطابق ایمان میں قوت اور ایمانی کاموں میں برکت ہوگی ان شاء اللہ۔


